ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے کریمس میں آکسیجن ٹینک کی نصب کاری : تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری : ڈی سی

کاروار کے کریمس میں آکسیجن ٹینک کی نصب کاری : تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری : ڈی سی

Tue, 25 May 2021 13:26:42    S.O. News Service

کاروار:25؍ مئی (ایس اؤ نیوز)شہر کے طبی سائنس مرکز (کریمس) کے صحن میں 6کلولیٹر طبی آکسیجن ذخیرہ اندوزی مرکز میں آکسیجن ٹینک  کی نصب کاری کے بعد  تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔

اُترکنڑا  ڈپٹی کمشنر  ملئے مہیلن نے  پیر کو کریمس کا دورہ کرنے اور   تعمیراتی کاموں سمیت حالات کا جائزہ لیا، جس کے بعدانہوں نے کریمس کے  افسران سے آکسیجن پلانٹ کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈی سی نے آفسران کو ہدایت دیتےہئے کہا کہ  آکسیجن سپلائی کرنے والی لاری کے سفر میں کسی کی طرح دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  سواری کو زیادہ کھڑا مت  ہونے  دیں اسی طرح  سواری پہنچتے ہی آکسیجن کی ٹینک  کو بھرا جائے۔

اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئےڈی سی نے بتایا کہ ہر  میڈیکل کالج کے صحن میں آکسیجن کاپلانٹ ہونا چاہئے۔ لیکن جگہ کی تنگی  اور دیگر وجوہات کی بناپر کریمس میں اس کی تعمیر ممکن نہیں ہوسکی تھی ۔ ضلع میں فی الحال کمٹہ میں 13کلولیٹر حجم کا مرکز ہے۔ اور ایک پلانٹ کے لئے نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے حکومت سے درخواست کی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ یہاں کا پلانٹ شروع ہوتےہی کووڈ متاثرین کو کافی سہولت میسر ہوگی ، ریاستی حکومت نے ہمارے ضلع کو آکسیجن سپلائی کے لئے الگ سے ایک ٹیانکر مہیا کئے جانےکی جانکاری دی ۔ فی الحال 6.5کلولیٹر آکسیجن سپلائی کی جارہی ہے جب کہ ہمارے ضلع کے لئے روزانہ 6سے 7کلولیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔ کسی وجہ سے ٹینکر آنے میں دیری ہوئی یا کووڈ کےمتاثرین میں اضافہ ہوتاہے تو آکسیجن کا زیادہ استعمال ہوگا۔ لیکن اگر ضلع میں ہی  پلانٹ کی تعمیر ہوگی تو آئندہ کسی طرح کا کوئی  مسئلہ نہیں ہوگا۔

ڈی سی نے بتایا کہ کریمس کے لئے ٹینکر  منظور ہونے کے بعد اس کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔ ملک بھر میں آکسیجن کی مانگ میں اضافہ ہونےکی وجہ سے ٹینکر  کی دستیابی مسئلہ بن گئی تھی ۔ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے نے اپنے ایک شناسا سے رابطہ کرتےہوئے ٹینکر   کو  فوری طورپر مہیا کرنے میں تعاون کیا ہے۔


Share: